string(22) "Home" کارآمد معلومات بارسیلونا، شہر پناہ

شہر کے بارے میں مفید معلومات

بارسلونا اور اس کی شہری اور علاقائی بنیاد Click to unfold the content

بارسیلونا شہر کاتالونیا کا دارالحکومت ہے اور وسعت اور آبادی کے لحاظ سے میڈرڈ کے بعد اسپین کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ یہاں تقریباً 1.6 ملین لوگ آباد ہیں۔ بارسلونا کا میٹروپولیٹن علاقہ 36 میونسپلٹیوں پر محیط ہے اور اس میں قریباً 3.2 ملین لوگ آباد ہیں۔

آیونتامینتو وہ ادارہ ہے جو شہر کی حکومت اور انتظام کو چلاتا ہے۔ یہ ایک میئر (آلکالدے)، نائب میئر (تینینتس دے آلکالدیا) اور ناظمین (کونسیخالیس) پر مشتمل ہوتا ہے اور ان سب کو ہر چار سال کے بعد منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ ایک میونسپل اجلاس میں اکٹھے ہوتے ہیں، جہاں میونسپل اقدامات پر بحث اور فیصلے کیے جاتے ہیں۔

انتظامی طور پر، بارسیلونا کی آیونتامینتو 10 اضلاع میں تقسیم ہے اور ہر ایک کا ذاتی دفتر ہے اس مقصد سے کہ شہریوں کو زیادہ قریب اور براہ راست خدمت فراہم کی جا سکے۔ علاقائی طور پر، شہر 73 محلوں میں بھی تقسیم ہے۔

ٹرانسپورٹ اور نقل و حرکت Click to unfold the content

بارسلونا سرکاری ٹرانسپورٹ نظام کے تحت اچھی طرح جڑا ہوا ہے جو شہر کے تمام محلوں تک پہنچنے کی اجازت دیتا ہے۔ تمام ٹرانسپورٹس کیلئے ایک عمومی کارڈ خریدا جا سکتا ہے (میٹرو, بس اور ٹرام)، کیونکہ نیٹ ورک ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ Bicing سائیکل پر سفر سرکاری ٹرانسپورٹ کا ذریعہ ہے۔ استعمال کیلئے، ضروری ہے کہ ایک ادائیگی کارڈ ہو، جو انٹرنیٹ پر درخواست کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کیلئے ملاحظہ کریں بارسلونا کا میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ ویب (TMB)۔

Plano Bcn میں شہر کے نقشے پر کسی بھی قسم کا پتہ یا خدمت ڈھونڈ اور دیکھ سکتے ہیں کہ وہاں تک پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعہ پہنچنے کا بہترین طریقہ کیا ہے ۔

ثقافت، تفریح اور کھیل Click to unfold the content

ثقافت، تفریح اور کھیل کے لیے بارسلونا وسیع وسائل پیش کرتا ہے۔

لائبریریاں شہر کے وہ عوامی مراکز ہیں جو سب کیلئے کھلی ہیں، جو کتب کا اجراء، انٹرنیٹ پر مفت رسائی یا مخصوص کورسز کی خدمات پیش کرتی ہیں۔

محلے کے گھر (casales de barrio) وہ جگہیں ہیں جہاں باقاعدہ ثقافتی، تفریحی اور تربیتی سرگرمیوں کا بندوبست کیا جاتا ہے۔

کھیل کی سہولیات کا نیٹ ورک کئی اقسام کی کھیلیں کھیلنے کے قابل بناتا ہے۔

اطفال کیلئے وسائل Click to unfold the content

بارسلونا میں مختلف نوعیت کی سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں تاکہ اسکول کے اوقات سے ہٹ کر اور چھٹیوں کے درمیان سرانجام دی جا سکیں۔ ہمارے پاس43 اطفال گھر (casales infantiles) اور عوامی تفریح گاہیں (ludotecas públicas) ہیں جو اطفال کیلئے تفریحی اور تربیتی سرگرمیوں کا سامان مہیا کرتی ہیں۔ 

اس ربط پر آپ کو اسکول کے اوقات کار سے ہٹ کر سرگرمیوں، منعقد کردہ مقامات اور شمولیت کے طریقۂ کار کے متعلق معلومات ملیں گی۔

نوجوانوں کے لیے میونسپل خدمات Click to unfold the content

شہر کے نوجوانوں کیلئے مختلف وسائل موجود ہیں۔ نوجوانوں کیلئے معلومات و رہنمائی مرکز (CIAJ) اور نوجوانوں کیلئے معلوماتی پوائنٹ (PIJ) کے نیٹ ورک کام، سیاحت اور بین الاقوامی نقل و حرکت کیلئے رہنمائی، علاوہ ازیں ثقافت، رہائش گاہ، صحت یا کھیل کی معلومات پیش کرتے ہیں۔

calle de Sant Oleguer, 6-8 میں CIAJ واقع ہے میٹرو Drassanes (سبز  اور قرمزی لائن)۔ پیر تا جمعہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور شام 4 سے 8 بجے تک کھلا ہوتا ہے۔ مفت وائی فائی دستیاب ہے۔

کمرشل اوقات کار Click to unfold the content

بارسیونا میں خورد ونوش سے متعلقہ کاروبار عموماً صبح 8 یا 9 بجے کھلتے ہیں؛ باقی صبح 10 بجے کھل جاتے ہیں۔ کچھ کاروبار کھانے کے وقفے کے لیے دوپہر 1:30 سے 2 بجے کے درمیان بند ہوتے ہیں اور شام 4 سے 5 کے درمیان کھلتے ہیں۔ رات 8 یا 8:30 تک کھلے رہتے ہیں۔ بڑے کمرشل سینٹر دوپہر کو بند نہیں ہوتے۔ ہفتے کی شام کو اکثر کاروبار کھلے ہوتے ہیں، جب کہ اتوار کے روز بند ہوتے ہیں۔

مارکیٹ اور ہفتہ وار بازار Click to unfold the content

بارسلونا میں قریبی مارکیٹوں کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔ یہاں32 خورد و نوش کی ہیں، لہٰذا ہر محلے کے قریب ایک واقع ہے۔

اس کے علاوہ، شہر میں میرکادو ڈومینیکال دے سانت آنتونی(Mercado Dominical de Sant Antoni) ہے، کتابوں، پوسٹ کارڈ، رسالوں اور ویڈیو گیمز کی نمائش، اور اینکانٹس بارسیلونا(Encants Barcelona)، یورپ کے سب سے پرانے ہفتہ بازاروں میں سے ایک ہے، جہاں پرانی اشیاء، استعمال شدہ کپڑوں، کلیکشن اور بہت سی اشیاء کی 283 دکانیں ہیں۔

مل جُل کر اور تہذیب سے رہنے کے قواعد Click to unfold the content

بارسلونا میں شہری تہذیب کا آرڈیننس رائج ہے، جو عوامی مقامات پر رویوں کو پابند کرتا ہے اور نامناسب رویہ تصور کیے جانے پر قابل سزا ہو سکتا ہے۔

مثال کے طور پر، گلیوں میں پیسے لگا کر جوا کھیلنا، گلیوں یا سڑکوں پر الکحلی مشروبات پینا، بغیر لائسنس چلتے پھرتے خرید و فروخت کرنا، وال چاکنگ کرنا اور پیشاب کرنا یا گلیوں میں تھوکنا قابلِ سزا ہے۔

آرڈینینس اور اس سے منسلک سزاؤں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے 010 پر کال کی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، شہر میں کچھ اوقات کار رائج ہیں جن سے آگاہ رہنا چاہیے۔

  • شام 8 سے صبح 8 بجے کے درمیان شور شرابا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے اور ہمسائیوں کے آرام کا خیال رکھنا چاہیے۔
  • گلیوں میں نصب کردہ کنٹینروں میں کوڑا پھینکنے کے اوقات رات 8 سے 10 بجے کے درمیان ہیں۔
  • ہر محلے میں پرانے فرنیچر اور اشیاء سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ایک دن تفویض ہے۔ انہیں گیٹ کے آگے رات 8 سے 10 بجے کے درمیان رکھنا ہو گا۔